بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث پاکستانی حدود میں آ گرا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی فوج کا ایک ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث پاکستانی حدود میں آ گرا .

دی نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کا ایک چھوٹا ڈرون طیارہ جمعہ کے روز ایک تربیتی مشن کے دوران سرحد سے گزرنے کے بعد پاکستانی حدود میں گر گیا، جسے پاک فوج نے قبضے میں لے لیا .

بھارتی فوج کے مطابق صبح 9بج کر 25منٹ پر منی ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھا اور بھمبر گلی سیکٹر کے سامنے پاکستان کے نکیال سیکٹر میں جا گرا، جس کی واپسی کے لیے پاکستانی فوج کو ایک ہاٹ لائن میسج بھیجا گیا ہے . واضح رہے کہ مارچ 2022ء میں بھارتی فوج کا ایک میزائل غلطی سے فائر ہو گیا اور پاکستان میں آ گرا تھا .

. .

متعلقہ خبریں