اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اپنے ملک جانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روایات کی دھجیاں اڑادیں .
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیرسگالی کا پیغام نہیں دیا .
ذرائع کا کہنا تھا کہ فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیرملکی سربراہ کا خیرسگالی کا پیغام دینا روایت ہے . غیرملکی سربراہ دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ایئرٹریفک کنٹرولر کو بھیجتے ہیں .
سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہا .
. .