کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60روپے فی کلو کی کمی ریکارڈکی گئی .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 700سے کم ہو کر 640روپے ہو گئی،جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت 300روپے برقرارہے .
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈے کی فی درجن قیمت 280سے بڑھ کر 300روپے ہو گئی تھی .
. .