راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کااعلان کیا ہے .
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل راولپنڈی تحصیل سٹی، کینٹ اور صدر کےعلاقوں میں ہو گی،عام تعطیل چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر کی گئی ہے .
ایمرجنسی اور ریلیف سے وابستہ محکمے اور ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے . دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےچہلم جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا . جلوس کو سیف سٹی و ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس کے 3ہزار افسران جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس الرٹ ہے .
. .