کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے . جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورگردونواح میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی .
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے . اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ دوپہر یا شام میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے .
خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے .
کراچی میں آٹھواں مون سون اسپیل کراچی میں برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا . ہوا کا کم دباو مغربی بنگال کے قریب تشکیل پا چکا ہے . 27 سے 28 اگست کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے .
کراچی میں محکمہ بلدیات، کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی، پانی کی نکاسی کے لئے 1288 کنٹومنٹ بورڈ ملازمین ڈیوٹی دینگے .
. .