بلیدہ میں ٹھیکیدار کی مشینری کو جلانا ڈرامہ اور کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلیدہ میں فنڈز خوردبرد کرنے کے ڈرامے کی یہ تیسری قسط ہے، ٹھیکیدار اور ان کے شراکت دار بہت چالاکی سے اس طرح کے گھناﺅنے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالتے ہیں اور قومی دولت کوہڑپ کرتے ہیں، بلیدہ میں ٹھیکیدار کی مشینری کو جلانا ٹوپی ڈرامہ، کرپشن کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش ہے کہ بلیدہ روڈکے فنڈز کو ہڑپنے کے ساتھ بلیدہ نوانو روڈنوانو جالگی روڈ بلیدہ بالگتر روڈ کے مبالائزیشن فنڈزوصول باوجود کام شروع نہیں ہواحالیہ ڈرامہ دہشت گردی کے بہانے فنڈز خوردبرد پلان کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ان واقعات کی انکوائری کرانے کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان بلیدہ واقع کا نوٹس لے انکوائری کرے انہوں نے کہا ہے کہ سرحدی تجارت کو تباہ و برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے بارڈر کاروباری و ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ ہیںصوبائی حکومت اور انتظامہ کی بے جاہ مداخلت سے کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ٹوکن نظام قبول نہیںحقیقی لوگوں کے ناموں کے لیسٹ سے اخراج قبول نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں نیشنل کانگریس کا فیصلہ کیا تھا جو26/27/28/29 اکتوبر 2024 کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی کانگریس اور بلوچستان وحدت کے کونسل سیشن کی تیاریاں شروع کریں۔ اس بار مرکزی و وحدت کو نسلروں کے ضلعی لسٹوں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ضلعی تنظیمیں 15 اکتوبر تک اپنے کو نسلران کے لیسٹوں کرتی اضافی کو حتمی شکل دے کر مرکزی و وحدت سیکرٹری جنرل تک پہنچائیں اور اپنے دیگر اخراجات کے لیے خاطر خواہ انتظامات بھی عمل میں لائیں۔ مرکزی کانگریس کے حوالے سے دورہ کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی گئی ہے جو مختص ریجنوں کا تنظیمی دورہ کریں گے۔