وہ شہر جہاں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند ہے .

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی .

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں