بلوچستان

سی ٹی ڈی ، پولیس اور لیویز کو انسداد دہشتگردی کے لیے جدید آلات و ساز سامان سے لیس کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان


چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ۔وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ ۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ۔وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان نے وزیراعلیٰ کو گزشتہ شب موسیٰ خیل ، قلات، بولان، بیلہ کھڈ کوچہ اور نوشکی کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
سی ٹی ڈی ، پولیس اور لیویز کو انسداد دہشتگردی کے لیے جدید آلات و ساز سامان سے لیس کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ حکومت غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کے لئے تیار ہے ۔ سی ٹی ڈی ، پولیس لیویز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب دیں ۔ کسی بھی افسوسناک واقعہ کی صورت میں موثر اور فوری رد عمل دیا جائے۔
شاہراؤں کی حفاظت کے لئے گشت کو بڑھایا جائے۔ حکومت پوری قوت سے افسوناک واقعات میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائی گی۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔اسٹیٹ کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ بدامنی اور انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں