مومل شیخ کا بلیک اینڈ وائٹ انداز مداحوں کو بھا گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی نئی تصاویر نے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے . اداکارہ مومل شیخ کی کچھ تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں .

ان تصاویر میں اداکارہ کو بلیک اینڈ وائٹ لک میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا ہے . اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کے اسٹائل کو بھی سراہا جارہا ہے . خیال رہے کہ اداکارہ آج کل استمبول میں اپنی چھٹیون کے لئے موجود ہیں جہاں سے ان کی نت نئے انداز میں تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں . اداکارہ مومل شیخ اپنے اسٹائل اور سادگی کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی ہیں جبکہ ان کا انداز دیگر اداکاراؤں سے خاصہ مختلف بھی ہے . . .

متعلقہ خبریں