.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بلوچستان میں مسلسل کئی ماہ سے جاری بدامنی کے واقعات و شہری زندگی کو لاحق خطرات معمولات زندگی کے اندر رکاوٹوں نے بلوچستان کے سوا کروڑ عوام کو یرغمال بنا کر رکھ دیا ہے شہری ہوں سپاہی و ملازمین سب کی زندگیاں اھم و انمول ہیں جن کے اتلاف پر ہر دل دکھی و چشم پرنم ہے اور یہ خون آشام شب وروز کءماہ سے عوام بھگت رہے ہیں حکمران خندان عوام انگشت بدندان و حیران و پریشان ہیں جبکہ امن و امان کی راگ الاپنے کے دعوے سر راہ چکنا چور نظر آتے ہیں نااہل انتظامیہ و حکومت گزشتہ کئی ماہ سے عوام کی زندگی پر بوجھ بن چکی جنکی زندگیاں روز بروز خطرات سے دوچار ھورہی ہیں کاروبار زندگی مفلوج ھوچکی ہے حکومت محض بنکروں میں بیٹھ کر منہ میں جھاگ و دھمکیاں دے کر اپنے آپ کو بری الزمہ سمجھتی ہے جو اشک شوءو بزعم خود ایک دوسرے کو مطمئن کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے مگر ناکامی پر ذمہ داری قبول کرکے استعفی نہیں دیتی جن کی وجہ سے عوام کی زندگی جاں بلب ہے وفاق یا صوبہ محض حکومتوں کی بقا کو اولیت دیتی ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری سے لاتعلق ہیں اربوں روپے کے وسائل کا ضیاع و قومی معدنی و قدرتی وسائل و ساحل سے استفادہ کی بجائے اپنی ذاتی مفادات و ملکیت و جائداد بنانے میں مصروف عمل ہیں جس کے نتیجے میں صوبہ کا عوام مایوسی کا شکار ہے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دینے کی بجائے انکی جان و مال کے تحفظ کا سامان کیا جائے عزت و آبرو و کاروبار و آمدورفت جیسی بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے . .
متعلقہ خبریں