وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں. علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے رولز سے متعلق اہم بات بتا ئی .

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے لیے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے قانون میں منظوری حکومت سے منسوب نہیں ‏ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہئیے وہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے . فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دنیا میں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہے دنیا تعریف ‏کرتی ہے وزارت دفاع سے سمری سے متعلق معلوم کرکے آگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا اور تعیناتی سے متعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا . پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس وقت جو ایشوز آرہے ہیں وہ ‏ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے . اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تفصیلی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں دونوں کے مابین کئی ایشوز پر گفتگو ہوئی . فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اچھے اورخوشگوار تعلقات ہیں، ان کی آپس میں بات چیت فرینک ہوتی ہے . وزیراعظم نےکہا کہ ہم نے ‏ہمیشہ ایک دوسرے سے کھل کربات کی ہے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی . فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو، پتہ نہیں عامرڈوگر ‏صاحب نے کہاں سے باتیں بنالی ہیں . . .

متعلقہ خبریں