پی پی رکن اسمبلی نے قتل کیس میں گرفتاری پیش کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے گرفتاری دے دی . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ این اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی .

چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے،مجھے اور میرے بیٹے کو بلا وجہ قتل کیس میں ملوث کیا گیا . انہوں نے کہا میں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے . عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سرخرو ہوں گا . سیشن کورٹ نے گذشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے . جولائی 2021میں آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے دوران چڑھوئی کے علاقے میں فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا مقدمہ پیپلزپارٹی رہنماء کیخلاف درج کیا گیا تھا . پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری یاسین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ان کے 2 بیٹوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ، چوہدری یاسین حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں 2 حلقوں سے کامیاب ہوئے . خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بد نظمی اور تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا . الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے جن کی شکایت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی گئی ، کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جہاں تصادم دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہوا جس کے بعد پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کیا ، اس کے علاوہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ،اس ضمن میں پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ چوہدری یاسین کی گاڑی پر حملہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیا ، فائرنگ سے گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی تاہم چوہدری یسین بال بال بچ گئے . . .

متعلقہ خبریں