لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف چاہتی ہوں .
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی .
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حالات کو رات بھر میں بدلا نہیں جا سکتا تاہم بدلنے کا عزم اور حوصلہ موجود ہے . گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کو بھی بجلی کے بل میں ریلیف دینا چاہتی ہوں . پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں . وزارت اعلیٰ کا عہدہ چلینجنگ ہے 14 کروڑ لوگوں کی ذمہ داری کے احساس سے رات کو نیند نہیں آتی .
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو رئیل اسٹیٹ بنانا افسوسناک ہے . ترقی پسند صنعتکاروں کے ساتھ مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے . سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر انڈسٹری کے لیے این او سی دیا . اسپشل اکنامک زونز پر چارجز لینے کا کیا جواز ہے . پلاٹ لیں اور 3 ماہ کے اندر تعمیر شروع کردیں . ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے مقامی سطح پر برآمدات بڑھانے کے لیے تمام سہولتیں دیں گے .