موسم

کراچی میں سمندر طوفان کے اثرات لیکن لاہور سمیت پنجاب میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں گزشتہ روز ہلکی بارش کے بعد موسم قدرے بہتر صبح سویرے شہر میں دھوپ نکل آئی ،شہر میں آج بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنالہ بھمبرمیں طغیانی کی اطلاع پر انتظامیہ کو الرٹ کردیا، وزیراعلی نے بھمبرنالہ کے متاثرین کوفوری طور پر محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی سیلاب متاثرہ علاقوں سے مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی،انتظامیہ اور دیگر محکموں کو ایس او پی پر عملدرآمد کا حکم بھی دیدیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کےدریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے سندھ ،چناب ،راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے ،راجن پور اورڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے،

ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے،بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے۔

متعلقہ خبریں