پنجاب

ویڈیو مرضی سے بنوائی۔۔ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو پھنس گئے۔۔کتنی سزا ملے گی جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا،ٹک ٹاکر عائشہ کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک آڈیو سامنے آئی جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزموں کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔

متعلقہ خبریں