لاہور (قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت بیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ کا کام شروع ہو گیا ہے . چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا .
محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور بیسمنٹ کے جاری کاموں کا معائنہ کیا .
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں . کہا سٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کےاندرمکمل کیا جائے .
بعد ازاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا . جس میں اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے بارے بریفنگ دی گئی . چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیسپاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کرکے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کی .
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے .
محسن نقوی نے زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا . ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے آگاہ کیا .
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر،سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ،نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے .
. .