بلوچستان

دین محمد مری اور دل جان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے فراہم کردی، وی بی ایم پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ دین محمد مری اور دل جان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی دین محمد مری کے اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ دین محمد مری ولد مراد خان کو فورسز نے رواں سال 24 اگست کو انکے گھر واقع نیو کاہان ہزار گنجی کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور دل جان کے لواحقین نے کہا کہ دل جان ولد اللہ بخش سرکاری ہسپتال میں ڈسپینسر ہے جنہیں رواں سال 12 جون کو مزار آباد تیرتیج آواران انکے گھر سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا دونوں جبری گمشدہ افراد کے لواحقین نے تنظیم سے یہ بھی شکایت کی کہ انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دین محمد مری اور دل جان کی کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیاجائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے کہا کہ دین محمد مری اور دل جان کی جبری گمشدگی ماورائے آئین اقدام ہے جسکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دین محمد مری اور دل جان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بے قصور ہے تو انکی رہائی کو یقینی بنا کر انکے لواحقین کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ خبریں