ہما را مطالبہ ہے کہ آئن لائن سسٹم کے بجائے سابق سسٹم کے تحت ٹیسٹ لیا جائے،میڈیکل طلباء

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میڈیکل کالجز میں داخلے کے امیدواروں نے کہا ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر پیچھے رکھا جا رہا ہے تاکہ ہم پسماندہ ہی رہیں ہما را مطالبہ ہے کہ آئن لائن سسٹم کے بجائے سابق سسٹم کے تحت اسٹوڈنٹس سے ٹیسٹ لیا جائے جس طرح سے سند ھ نے 18ویں ترمیم کے تحت لیا ہے . یہ بات میڈیکل کالجز میں داخلے کے امیدواربیبرگ بلوچ،رخسار بلوچ، احسان بلوچ، روزینہ خلجی، محمود بلوچ، سلمان بلوچ سمیت دیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہی .

انہوں نے کہاکہ ہم ایک ماہ چھ دن سے احتجاج پر ہیں کبھی ہم ہاکی چوک کبھی پریس کلب اور کبھی بروری روڈ پر احتجاج کر تے ہیں لیکن ہما ری نہیں سنی جا رہی وزیر اعظم عمران خان سے کیا گلہ کریں ہمیں تو اپنے سیا ستدان نہیں سنتے ہمیں جان بوجھ کر پیچھے رکھا جا رہا ہے تاکہ پسماندہ ہی رہیں حالانکہ طلباء مستقبل کے لئے مشعل راہ ہوتے ہیں اگر مسئلہ حل ہو گیا تو آنے والی نسلیں سڑکوں پر نہیں آئیں گی ہما را احتجاج مسئلے کے حل تک جا ری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں