ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

(قدرت روزنامہ)ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال، خطے کی سلامتی و سرحدی امور سے متعلق بات چیت کی گئی . ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ خصوصاً باڑ کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں جانب سے خطے کے امن کے لیے مل کر کام کرنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایران برادر ممالک ہیں،قریبی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی ، پاک فوج کے تربیتی امور، دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی بریفنگ دی گئی . ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل نے پاک ایران فوجی روابط مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا . . .

متعلقہ خبریں