اورماڑہ،محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ،بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد گرفتار، آلات ضبط

اورماڑہ(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں محکمہ وائلڈ لائف کا بٹیر کے شکار کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپہ، شکار کے آلات ضبط کر لیے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ اور اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کی ہدایات پر ایس . ڈی .

او وائلڈ لائف اور ڈپٹی رینجر کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمرہ اورماڑہ میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپہ مارا . ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والے شکار کے آلات جال، بانس اور اوزار ضبط کیے گئے . اسی اثنا میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محدود وسائل میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقے کی قدرتی ماحولیات کو محفوظ بنایا جا سکے . . .

متعلقہ خبریں