6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی
ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 ویسٹ آصمہ بتول کی سربراہی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔یوم دفاع پاکستان کے شہدا کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 ویسٹ آصمہ بتول کی سربراہی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا آصمہ بتول کا کہناتھا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری افواج پاکستان کے جوانوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا 6 ستمبر 1965 میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئى ۔
6 ستمبرکو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا، رات کی تاریکی میں حملہ آور بزدل دشمن کو پاک فوج نے داندن شکن جواب دیا، افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔
شہداء کی قربانیاں اور فوجی جوانوں کی جرات و بہادری ہماری پہچان اور فخر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں، پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، ٹیچرز ،پولیو آفیشیلز و ورکرز کے علاوہ اسکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔