حب،ویمن فیسٹیول ایکسپو افتتاح سے قبل بدنظمی کا شکار، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک صحافیوں کا احتجاجا بائیکاٹ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)حب میں شروع ہونے والا دو روزہ ویمن فیسٹیول ایکسپو افتتاح سے قبل ہی بدنظمی کا شکار شدید گرمی میں مختلف اسکولوں سے لائے گئے طالبات پانی پانی کرتی رہیں صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک صحافیوں کا احتجاجا بائیکاٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے لاکھوں روپے سے محکمہ ترقی نسواں بلوچستان اور لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حب میں شروع ہونے والا ویمن فیسٹیول شروع ہونے سے قبل ہی شدید بدنظمی کا شکار حکومتی سطح پر منعقد فیسٹول میں دیگر سہولیات درکنار پینے کا پانی تک میسر نہیں گھریلو خواتین کی عدم شرکت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری اسکولوں اور کالجز سے طالبات کو لاکر فیسٹیول کو کامیاب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں بلوچستان ظفر علی بلیدی نے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کے بعد پہنچ کر فیسٹیول کا افتتاح کردیا مگر افتتاح کے دوران ہی منتظمین صحافیوں سے الجھ پڑے ویمن فیسٹیول کے منتظمین کی ناروا سلوک کے خلاف حب کے تینوں پریس کلبز کے صحافیوں نے احتجاجا پروگرام سے بائیکاٹ کرکے چلے گئے واضع رہے کہ فیسٹیول منتظمین کی نااہلی کی وجہ سے فیسٹیول میں لگے زیادہ تر اسٹالز ویرانی کا منظر پیش کررہے تھے . .

.

متعلقہ خبریں