حافظ آباد، صدر آصف زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے والے دکاندار پر مقدمہ درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد کی ضلعی عدالت نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے سےمنع کرنے پر ماسٹر ثاقب نامی شخص پر پسٹل کے بٹ سے وار کرنے والے دکاندار پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا . حافظ آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں دکاندار ذوالفقار علی بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .

دکاندار ذوالفقار علی کے خلاف پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا . پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ماسٹر ثاقب نامی شخص صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا ، اس دوران معمول کی گفتگو کے دوران ذوالفقار علی بٹ نامی دکاندار نے آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جس پر ماسٹر ثاقب نے اسے ایسے الفاظ بولنے سے منع کیا تو ذوالفقار علی بٹ نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا . واقعے کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے ضلعی عدالت میں دکاندار زوالفقار علی کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی جس پرعدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں