بلوچستان

الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی-38 ‘ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کرانے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ کےالیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے ۔ الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی-38 کوئٹہ-1 کے فارم 45،46 47اور48انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون نے عین اللہ شمس بنام ملک نعیم بازئی وغیرہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی- 38 کوئٹہ 1 کے فارم 45، 46, 47 اور انکے ووٹوں کا نادرہ سے نشان انگشت تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
حکم کے مطابق فریقین کے دعویٰ اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا دھاندلی کی گئی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ مزکورہ بالا حلقہ کے فارم 45, 46, 47 اور 48 اور انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے۔
اس سلسلے میں مدعی عین اللہ شمس کو نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا تمام خرچہ برداشت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی قاضی نجیب الرحمن اور کامران مرتضیٰ، ایڈوکیٹ نے جبکہ ملک نعیم بازئی کی جانب سے امان اللہ کنرانی نے کی۔ جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔

متعلقہ خبریں