بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستا ن اسمبلی کے ارکان کے خلاف نیب میں شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائر ی کے دوران ارکان اسمبلی کے حقوق اور استحقاق کو برقرار رکھنے کے لئے نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم کردیا گیا . سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں نیب کا اکاؤنٹ ایبلٹی فسیلٹیشن سیل قائم کردیا گیا ہے جس کے فوکل پرسن اسپیکر بلوچستان کے اسٹاف آفیسر جنگی خان ہونگے .

نیب حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامےے کے مطابق سیل کے قیام کا مقصدبلوچستان اسمبلی کے ارکان کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تصدیق ، انکوائری اور تحقیقات کے دوران شفافیت کو اور ارکان اسمبلی کے حقوق اور استحقاق کو برقرار رکھنا ہے . بلوچستان اسمبلی میں قائم کئے گئے اے ایف سی کے تحت اسپیکر بھی ارکان اسمبلی کے خلاف شکایات کو نیب کو ریفر کر سکیں گے ساتھ ہی ارکان کےخلاف شکایات کی ویریفیکیشن کے دوران تمام تر بات چیت اے ایف سی کے ذریعے کی جائے گی . ارکان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے قبل چیئرمین نیب کو آگاہ کیا جائے گا جن کی منظوری کے بعد ابتدائی رپورٹ کے لئے شکایات کو اسپیکر کو بھجوایا جائے گا جو چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ نیب کو بھجوائیں گےجس کے بعد مزید کاروائی کرنے کا فیصلہ نیب ہیڈکوارٹر کریگا . اے ایف سی کے قیام کے بعد نیب کی جانب سے کسی بھی رکن اسمبلی کو شکایت کی جانچ پڑتال اور انکوائر ی کے دوران طلب نہیں کیا جائے گا جبکہ کسی بھی رکن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ، ایگزٹ کنٹر ول لسٹ میں ڈالنے اور اثاثے منجمد کرنے کے اقدامات سے متعلق اسپیکر کو آگاہ کیا جائےگا . . .

متعلقہ خبریں