بلوچستان

دالبندین،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،کاروبار تباہ،معمولات زندگی بری طرح متاثر


چاغی(قدرت روزنامہ)دالبندین میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار معمولات زندگی بری طرح متاثر صارفین پریشان تاجر رل گئے گھروں میں مریض ،ضعیف العمر افراد پریشان تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا ہے دالبندین میں بجلی کی ٹائمنگ شیڈول کو انتہائی نا مناسب رکھا گیا ہے ہر ہفتے میں بجلی کی ایک نیا شیڈول جاری کرکے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے گزشتہ ایک دو ماہ سے دالبندین میں بجلی کی ٹائمنگ ایک عذاب بن چکی ہے دالبندین، نوکنڈی، یک مچ، چاگئے ملک کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں اس وقت بھی دالبندین، نوکنڈی میں گرمی ٹمپریچر 38 سے چالیس چل رہا ہے لیکن المیہ دیکھے ابھی شدید گرمی دن دو بجے بجلی چلی جاتی ہے شام سات بجے آتی ہے رات کو موسم سرد ہوتا ہے بجلی کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے رات بھر بجلی دی جاتی ہے اور دن بھر بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار،تباہ ہوگیا ہے گھروں میں گرمی کی وجہ سے معصوم بچے تک نڈھال رہتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے خدا کا خوف کھائے دالبندین میں دن کے اوقاف بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کریں گزشتہ ایک مہینے میں تین سے چار دفعہ بجلی ٹائمنگ تبدیل کرتے ہیں اس حوالے سے کیسکو حکام سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی وہ بھی شیڈول چینج کرنے سے بے بس نظر آتے ہیں ہم چیف کیسکو، کورکمانڈر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان، سے مطالبہ کرتے ہیں خداراہ چاغی ،دالبندین عوام پر رحم کھائے پہلے سے عوام شدید اذیت میں ہیں اب بجلی کو اپنی من مانی کے تحت شیڈول ترتیب دے کر مزید عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے دالبندین ،نوکنڈی، یک مچ، چاگئے عوام کو صبح آٹھ سے رات 12 بجے تک بجلی کی ضرورت ہیں ایک بہترین شیڈول تھا مگر نہ جانے کونسی قوتیں ہیں جو دالبندین بجلی ٹائمنگ کے ساتھ اپنا کھیل کھیل رہے ہیں جس سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا اور تشویش میں ہیں کہ فوری ٹائمنگ تبدیل کریں ورنہ بصورت دیگر عوام مجبوراہوکر سڑکوں پر نکل آئیگی۔

متعلقہ خبریں