پولیس کے مطابق، ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی . پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزمان کو جدید تکنیکی و انسانی ذرائع سے ٹریس کیا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب کا نشانہ بنایا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے .
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، اسلام آباد میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ F-10 میں پیش آیا تھا، اس واقعہ میں ملوث ملزمہ شمائلہ اور 2 دیگر ملزمان ساجد محمود اور سردار ولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں