70 فیصد عوام قیدی نمبر 804 کے پیچھے کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے 70 فیصد عوام قیدی نمبر 804 کے پیچھے کھڑے ہیں . اگر اڈیالہ جیل سے قیدی نے عوام کو باہر نکلنے کا اشارہ دے دیا تو آپ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے .


قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طاقت آنی جانی چیز ہے، یہ پاس ہو تو لوگوں کو زیر نہ کریں،میں راجہ پرویز اشرف سے پوچھتا ہوں، بتائیں آپ کو وزیراعظم کس نے بنوایا تھا؟ آپ کے دور میں سب سےزیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، راجہ پرویزاشرف باتیں کرتے ہیں، بتائیں کہ شہاب الدین کو کس نے گرفتار کروایا تھا .

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب 22 سال سے اس ایوان میں ہیں، مجھے اس پر فخر ہے کہ کوئی بتا دے کہ اس کا ایک لفظ بھی کبھی حذف کرایا گیا ہو، خواجہ آصف کہتے تھے انہیں آرمی چیف کو کال کرنے کے بعد جتوایا گیا، ورنہ میں ہار جاتا .

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بل کی منظوری کابینہ اجلاس میں نہیں ہوئی، قومی اسمبلی میں اگر بل پیش ہوا تو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں