قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا . عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں .

قومی اسمبلی اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا . عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں . آسیہ ناز تنولی اور زہرہ ودود فاطمی کا ملک بھر ذیابیطس کے مریضوں سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا جائے گا . اسلام آباد میں ناقص تعلیمی معیار سے متعلق شاہدہ بیگم کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ سے . اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی پیش کردہ تحریک پر مزید بحث ہوگی . دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری دی جائے گی . ذرائع کے مطابق حکومت نے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . دوسری ترمیم چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق ہوگی . ترمیم کے مطابق . حکومت فیصلہ کرے گی کہ پانچ سینئر ججز میں سے کس کو چیف جسٹس بنانا ہے . تیسری ترمیم ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری سے متعلق ہوگی . ہائیکورٹ کے جج کا ملک میں کہیں بھی تقرر کیا جاسکے گا . ذرائع کا کہنا ہے ہائیکورٹ جج کی تقرری کیلئے متعلقہ جج سے مشاورت کی شق ختم کی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں