میرے پاس آج قوم کے لیے خوشخبری ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتظار کریں، آج ہمارے پاس قوم کے لیے خوشخبری ہے . اتوار کوحکومتی اوراوراپوزیشن کے وفود سے ملاقاتوں کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی لیکن مولانا فضل الرحمان مختصر جواب دیتے ہوئے آگے بڑھتے گئے .

مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس حکومت کے لیے خوشخبری ہے یا اپوزیشن کے لیے، تو انہوں نے مختصرجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس قوم کے لیے خوشخبری ہے‘ . ان سے پھرسوال کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے آج آپ کا نقطہ نظرکیا ہے تو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتظار کریں آپ سب سن لیں گے . ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ مولاناصاحب! آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں‘ . مولانا فضل الرحمان مختصراً جواب دیتے ہوئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کمرے میں چلے گئے، خصوصی کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس ہو گا جس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی شریک ہو رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں