انہوں نے کہاکہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے . ترجمان نے بتایا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا، یا بچے پیش کرتے، تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے . انہوں نے کہاکہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے . قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے غم و غصے کا اظہار کیا، اور سفارتی ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری کی خبروں کو رد کردیا ہے .
ترجمان ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہرگز مقصد پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری نہیں تھا .
متعلقہ خبریں