رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پرانے اتحادی ہیں ، ان کو ملا کر ہمارے ووٹ 211 بنتے ہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو اس کا مطلب اتفاق رائے ہو گیا اور ترمیم ہو جائے گی . وزیراعظم کے مشیر نے اعتراف کیا کہ اس وقت ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں جس کے لیے مشاورت جاری ہے . ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے اور آئینی ترمیم پر کام مکمل ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد ہی اس کا مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی میں غور کیا جائے گا اور امید ہے کہ مشاورت کے بعد یہ تحفظات دور ہوجائیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئینی ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ بھی بات ہو رہی ہے .
اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اندازہ تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے تاہم ان کے کچھ تحفظات تھے، ان سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں .
متعلقہ خبریں