توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکا،سماعت 9اکتوبر تک ملتوی 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکا، الیکشن کمیشن نے سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .

فیصل چودھری نے کہاکہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کیس میں ویڈیو لنک کا آرڈر کیاتھا،فوادچودھری نے شوکارنوٹس کو جواب دیا ہے، فواد چودھری نے کہاکہ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ اس کیس کو آگے کریں،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ جیل سے ویڈیو لنک حاضری کا آرڈر کیا اس کا کوئی اثر ہوا؟صائمہ جنجوعہ نے کہاکہ ہم نے جیل کو اس حوالے سے لیٹر لکھا اس کی ریسونگ آ گئی .

ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ جس کو نوٹس بھیجا تھا اس کو بلائیں،سیکرٹری لاء اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلائیں،فواچودھری نے کہاکہ پنجاب کے ہوم سیکرٹری اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلائیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ پوچھا جائے جیل حکام نے کیوں جواب نہیں دیا، ویڈیو لنک سہولت نہیں دے سکتے تو جیل سے جوابدہ کو بلا لیتے ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں