قومی کرکٹر محمد نواز کے گھر نئے مہمان کی آمد

 

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے .

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر محمد نواز نے بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی، جس انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں .

سال 2018 میں محمد نواز نے جنوبی افریقہ میں ایزدیہار سے شادی کر کے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا . دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی .

جوڑے نے سال 2020 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا جس کا نام زریان خان رکھا تھا تاہم اب فیملی میں اضافہ ہوا ہے .

محمد نواز نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں