آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی . وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر ان کیمرہ بریفنگ دی .

جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو پاکستان کا قرض رول اوور کی یقین دہانی کرائی ہے . وزیر خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا . یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلایا ہے . وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یکمشت نہیں دے گا . آئی ایم ایف اقساط میں رقم فراہم کرے گا جس کیلئے شرائط کو پورا کرنا ہوگا .

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے، پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی . وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دے گا . سعودی عرب آئل فیسیلیٹی میں 1.2 ارب ڈالر دے گا جس کی شرح سود طے کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں