کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں . .

. ؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں .

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول مسودے تیار کررہے ہیں. آرڈیننس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی،پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ میں ترمیم کا مخصوص نشستوں کے کیس سے کوئی تعلق نہیں،سپیکر الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمان کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں .

نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےعطاء تارڑ نے کہا تیسرا جج دستیاب نہ ہونے پر میٹنگ نہیں ہوپاتی تھی، پہلے 2 ججوں کے حوالے سے سنیارٹی کا رول برقرار رکھا گیا ہے ، چیف جسٹس کو تیسرے جج کے حوالے سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی اور جج کو ممبر بناسکیں، صرف جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے آرڈیننس لایا گیا ، تمام اختیارات چیف جسٹس کو نہیں دیئے گئے، ترمیم کا مخصوص نشستوں کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ، تحریک انصاف کے ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو کر غلطی کی جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا، یہ طے کرنا ہوگاکہ پارلیمان کو قانون سازی کا حق ہے یا نہیں ہے ، چھبیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول مسودے تیار کررہے ہیں.

پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں