عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ، ہمارے پاس اسلامی نظام ہے ، سراج الحق

(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے کیوں کے ہمارے پاس اسلامی نظام ہے . تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ادارے باہم دست و گریباں ہیں ، افغانستان کے معاملے پر عالمی طاقتیں ہٹ دھرمی سے کام کر رہی ہیں .

انہوں نے کہا کہ کراچی سے چترال تک کے لوگ مایوس ہو چکے ہیں ، حکومت نے بہت سے وعدے کیے لیکن ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی ، موجودہ حکومت سابق حکومتوں کے گند صاف کرنے کی بات کر رہی ہے ، ہر آنے والی حکومت آتی ہے اور گند ڈال کر چلی جاتی ہے . امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عدالتوں، ایوان اور الیکشن کمیشن کو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہے ، یہ آرڈیننس کے ذریعے اپنے کام نکلوا رہے ہیں ، ہر بار نیا قانون لایا جاتا ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے ، کشمیر کو ہندوستان نے ہڑپ کر لیا ، کشمیر کی قوم کو انہوں نے جیل خانوں میں بند کر رکھا ہے . سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پی پی پی میں کوئی فرق نہیں ، عوام نے آزادی کے لئے جدو جہد کی لیکن حکمران اسی نظام کو مسلط کیے ہوئے ہیں ، چہرے تبدیل ہو رہے ہیں . ،معاشرے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ملک میں سفارش اور کرپشن کا چرچہ ہے ، عالمی ادارے کرپشن کا بتا رہے ہیں ، پوری دنیا نے افغانستان کا معاشی محاصرہ کر رکھا ہے . انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جائز عوامی حکومت کو دنیا تسلیم نہیں کر رہی ، عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ وہاں قحط اور بھوک پھیل رہی ہے لیکن بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات کرنے والے چاہتے ہیں افغان عوام بھوک سے مرے ، پاکستانی حکومت بھی ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ، طورخم اور چمن بارڈر بند کرکے وہاں کی عوام کے دلوں میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے . امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر تمام بارڈر کھولے اور افغانستان کے حالات بہتر کرنے میں مدد کرے ، حکومت پی آئی اے کے افغانستان سے پاکستان تک کا کرایہ کم کرے ، اسلام آباد میں گونگے بہرے لوگ بیٹھے ہیں جو من پسند فیصلے کرتے ہیں ، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ، ہمارے پاس اسلامی نظام ہے . . .

متعلقہ خبریں