کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس منسوخ ہوگیا .
لائسنس منسوخی کی تادیبی کارروائی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےکی .
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے پر فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا .
چیف جسٹس نے معاملہ قانونی کارروائی کے لیے بلوچستان بار کونسل کو بھجوادیا ہے .
خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کے چیمبر کو تالا لگا کربند کردیا تھا .
سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا . خاتون وکیل کی سول جج کے چیمبرکو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی .
. .