پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے .

ان کا کہنا تھا کہ جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئی تھیں، پی ٹی آئی والوں نے لاہور جلسے سے متعلق بہت بڑھکیں ماریں، لاہور میں تمام راستے کھلے تھے،ٹریفک رواں دواں تھا، پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی .

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پورا زور لگانے کے باوجود بندے جمع نہ کرسکی، لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کردیا .

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کااعتراف کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور تباہی ہے، کسی کو این آر او نہیں ملےگا .

. .

متعلقہ خبریں