تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آ گئی .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے علاقے کاہنہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، عمرایوب اور شبلی فراز تاخیر کے باعث شرکت نہ کر سکے ، ایسے میں جوش خطابت کی وجہ سے مشہور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بھی جلسے میں نظر نہیں آئے، کارکن اپنے ہردلعزیز رہنما کو تلاش کرتے رہے .

تاہم شیر افضل مروت کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا اور کہا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کردیاہے ، وہ اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں