مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں .

سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیس بک پیج پر زائرین کے لیے مسجد الحرام میں تصاویر کھینچنے سےمتعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں .

سعودی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے سے قبل ہجوم سے دور اور محفوظ فاصلے پر کھڑے ہوں . دیگر افراد کے ذاتی و نجی لمحات کی تصاویر لینے سے گریز کریں . زائرین کسی کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر نہ لیں . وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زائرین تصاویر کھینچنے میں زیادہ وقت نہ لگائیں اور اس کے بعد دوبارہ عبادات میں مشغول ہوجائیں .

. .

متعلقہ خبریں