ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا . جو لائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی ،رواں مالی سال بھی افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی گراوٹ آئی ہے .

جولائی اور اگست میں سالانہ بنیادوں پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 84 فیصد کی کمی کے بعد 19 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال اسی عرصے میں1 ارب 22 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھی .
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جس کے نتائج برآمد ہورہے ہیں . گذشتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کا حجم 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا اورمالی سال 23-202 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں-

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے سمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں