پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جاسکتی، مخصوص نشستوں کا معاملہ نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں ہے، فل کورٹ یہ معاملہ سنے اور قوم کو بھنور سے نکالے،سپریم کورٹ آئین و قانون کے خلاف فیصلے کرتا ہے تو اس پر عمل نہیں ہوسکتا .
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی شرکت کی .

ش وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے عدالت عظمیٰ آئین کے تابع اپنے فیصلے دے گی، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کا ایکٹ غیرقانونی ہے، انہیں کمیٹی اجلاس میں جانا چاہیے تھا، جسٹس منصور علی شاہ جس قانون کو اپنے مفاد میں نہیں سمجھتے اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں ،8 ججوں کے فیصلے پر ساتھی ججز کہہ رہے ہیں اس فیصلے پر عملدرآمد آئین کی خلاف ورزی کیے بغیر نہیں ہوسکتا. پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے.

. .

متعلقہ خبریں