انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا .

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7 اکتوبر سےپہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی جس کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے .

15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے . ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑی چیمپئنز ون ڈے کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے گلیسپی کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کی ضرورت ہے . ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامرجمال کو بھی شامل کیا گیا ہے .

قومی ٹیم میں شان مسعود ( کپتان )، سعود شکیل ( نائب کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ( وکٹ کیپر ) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں . یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں