تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،زرتاج گل اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،عدالت نے 30ہزار کے مچلکوں کے عوض یکم اکتوبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں