نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی . دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا .

اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا . انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ 7 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا .

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا . انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا . وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا .

ملاقات کے دوران صدر اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا . مزید برآں صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی .

. .

متعلقہ خبریں