آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، محمود خان اچکزئی کا بیان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں مقدس دستاویز ہے .

کوئٹہ میں میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے اگر موجودہ شکل میں آئینی ترمیم کوتسلیم کیا تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا جس انداز سے ملک میں انتخابات اور حکومتیں وجود میں آئیں اس سے جگ ہنسائی ہوئی .

تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک میں تین کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں جو حکومت لوگوں کی روٹی کا بندوبست نہ کرسکے اسے حق حکمرانی حق نہیں، مسائل کا حل آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے .

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات مسائل حل ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اصول طے کریں عوامی نمائندوں کے انتخاب کا حق عوام کے پاس ہونا چاہیے ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی انتخابی اصلاحات بھی طے کرسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں