بلوچستان

ون ڈاکومنٹ رجیم کیخلاف احتجاج کرنے پر پشتونخواہ میپ کے کارکنان سمیت متعدد افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل


چمن(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے پریس ریلیز میں صوبے اور بالخصوص چمن کے متعدد ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام اور ملکی آئین اور قوانین کی سنگین مذاق کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک کی اہم سیاسی و پارلیمانی پارٹی کی حیثیت سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی،قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن ، جمہور کی حکمرانی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس میں پارٹی کا فعال اور مثبت کردار رہا ہے،لیکن ملک کی مقتدر قوتیں پارٹی کی جمہوری و سیاسی جدوجہد سے خائف ہوکر پارٹی کارکنوں کے خلاف بے جا اور بے بنیاد مقدمات درج کرکے جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانا چاہتی ہے،اس سلسلے میں پارٹی مرکزی و ضلعی عہدیداروں عبدالعلیم پہلوان،کریم خان ناظم،شیر علی خان کے نام فوتھ شیڈول میں ڈال کر غیر قانونی عمل کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چمن میں ون ڈاکومنٹ رجیم اور چمن کیلئے پاسپورٹ کے اجرا ءکےخلاف اور پرانے سسٹم شناختی کارڈ و تذکیرہ کے بحالی کیلئے عرصہ دس ماہ سے جمہوری جدوجہد کررہی ہے جوحکومت کو پسند نہیں۔پارٹی پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پارٹی و دیگر سیاسی کارکنوں و رہنماوں کے نام ماورائے آئین و قانون فورتھ شیڈول سے نکالا جائے ۔ بصورت دیگر پارٹی عوامی تائید وحمایت سے راست اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوگی

متعلقہ خبریں