شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ سب میں بازی لے اڑے .

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے شیخ کی اہلیہ سودی الندک نے اپنے فالوورز کو حیرانی میں مبتلا کر دیا .

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہنے والی 26 سالہ برطانوی خاتون سودی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی . انہوں نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر (بھارتی 418 کروڑ) (پاکستانی 13 ارب سے زائد) کا ایک نجی جزیرہ خریدا ہے تاکہ وہ بغیر کسی فکر کے ساحل سمندر پر بکنی پہن سکیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Soudi✨ (@soudiofarabia)

سودی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ ان کی اب تک کی بہترین سرمایہ کاری ہے . ویڈیو کا آغاز سودی اور اس کے شوہر جمال کے ساتھ ہوتا ہے . جمال اور سودی کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ دبئی میں زیر تعلیم تھیں . اس کے بعد ویڈیو میں جمال کو ایک طیارے میں دکھایا گیا اور پھر آخر کار ایشیا کے اس شاندار نجی جزیرے کا انکشاف ہوا ہے جو انہوں نے اپنی اہلیہ کیلیے خاص طور پر خریدا .

پاکستان علماء کونسل کا سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے عالمی اتحاد قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم
وائرل ویڈیو پر کیپشن لکھا گیا تھا کہ آپ بکنی پہننا چاہتی تھیں اس لیے آپ کے کروڑ پتی شوہر نے آپ کے لیے ایک جزیرہ خرید کر دے دیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جوڑا اپنی لگژری زندگی فالوورز کیساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کرتا رہتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں