گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن دیا . انہیں موسیقی سے بے حد شغف ہے اور وہ اب تک متعدد پلیٹ فارمز پرمختلف فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر چکی ہیں .

تفصیلات کے مطابق نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی . انہوں نے انڈسٹری کے سینیئر آرٹسٹ سے شکوہ کیا کہ سینیئر آرٹسٹ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں کچھ سکھاتے ہیں .

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک سینیئر آرٹسٹ نے ان کی بے عزتی کی تھی،انہیں طعنے دیے تھے اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں ہیں . تاہم نمرہ نے اس سینیئر آرٹسٹ کا نام نہیں لیا .

ان کے مطابق وہ نہیں جانتے ہیں کہ سینیئر کا رویہ نئے آرٹسٹوں کے ساتھ ایسا کیوں ہے؟ اور وہ نئے فنکاروں کو سکھانے سے کیوں کتراتے ہیں؟

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض سینیئر فنکار نئے ٹیلنٹ کا بیک گراونڈ بھی چیک کرتے ہیں کہ وہ کس نسل اور فیملی سے تعلق رکھتے ہیں . اور کہتے ہیں کہ اگر یہ موسیقار گھرانے سے نہیں آئے ہیں تو انہیں موسیقی کا علم نہیں ہوگا . وہ ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں